ابنا: حامد کرزئی نے کہا کہ 2014 ء میں نیٹو جنگی دستوں کے انخلاء کے بعد کی ممکنہ صورتحال سے متعلق پائی جانے والی تشویش اور ملک میں جاری شورش کے باوجود اگلے صدارتی انتخابات وقت پر ہی کرائیں گے۔کابل میں اپنے گارڈن پیلس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا، انتخابات ہر حال میں منعقد ہوں گے، عوام آگے بڑھیں، ان انتخابات میں حصہ لیں اور اپنی پسند کے نمائندے کو منتخب کریں۔ اگر میری مدت صدارت ایک روز بھی آگے بڑھی تو وہ غیر قانونی سمجھی جائے گی۔
.....
/169